گنداواہ، حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر مرکزی ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہواامام بارگا نقویہ اختتام پذیر

پیر 21 نومبر 2016 20:55

گنداواہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء)گنداواہ میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر مرکزی ماتمی جلوس سید گل حسن شاہ ، سید حیدر نواز شاہ کی قیادت کی قیادت میں امام بارگاہ نقویہ سے برآمد ہوا۔جلوس کے شرکاء نے الم، تعزیئے اوردُلدل اٹھا رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

چہلم کا ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہواامام بارگا نقویہ اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے شرکاء نے جلوس کے دوران سینہ کوبی ،زنجیر زنی کی جبکہ جلوس کے دوران محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم انھیں طبی سہولیات فراہم کرتی رہی ،اس موقع پر جولس کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ماتمی جلوس کے دوران پولیس، بی سی ، ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔