گونر خیبرپختونخوا قبال ظفرجھگڑا کاممتازکوہ پیماحسن سدپارہ کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار

پیر 21 نومبر 2016 20:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے ممتازکوہ پیماحسن سدپارہ کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیاہے جوپیر کے روزاسلام آبادمیںانتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ بلاشبہ حسن سدپارہ کھیلوں کے میدان سے وطن عزیز کابہترتشخص اجاگر کرنے میں کردار دیرتک یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مرحوم حسن سدپارہ کوہ پیمائی کے شعبے کی ایک قدآورشخصیت تھے اوران کی وفات کی صورت میں پاکستان ایک ممتازکوہ پیما سے محروم ہوگیاہے۔ گورنر نے مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی اورپسماندگان کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :