حاجی محمد عدیل کی کھیلوں کے فروغ و ترقی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم خان کا حاجی محمد عدیل کو خراج عقیدت پیش

پیر 21 نومبر 2016 20:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم خان نے سابق سینیٹر و اے این پی کے رہنما حاجی محمد عدیل کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف سیاست بلکہ دیگر شعبوں میں بھی بڑھ چڑ ھ کر کام کیا اور خاص طور پر ان کی کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ‘میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے احاطے میں سپورٹس ہاسٹل کی تعمیر حاجی محمد عدیل کی مرہون منت ہے جن کو نہ صرف کھیلوں بلکہ کھلاڑیوں سے محبت تھی اور وہ ان کی سہولتوں کے لئے بھی اقدامات کرتے رہتے تھے انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :