پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا اقلیتی ونگ کی جانب سے مرحوم جہانگیر بدر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

پیر 21 نومبر 2016 20:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا اقلیتی ونگ کے سابق صوبائی صدر نصیب چند کے زیر قیادت پشاورکے مقامی چرچ میں پارٹی کے سنیئررہنماجہانگیر بدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی تقریب منعقد ہواجس میں نصیب چند ،کشور کمار،جاوید سہوترا،جمیل بھٹی،دیارام خان اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ،تقریب میں مرحوم جہانگیر بدر کے ایثال ثواب اور بلند درجات کے لئے ختم القرآن اور فاتحہ خوانی کی گئی ، تعزیتی تقریب سے اقلیتی ونگ کے سابق صوبائی صدر نصیب چند نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کے پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے رحلت کو پارٹی کے لئے عظیم نقصان ہے مرحوم نے پارٹی کے لئے بہت خدمات سرانجام دیئے ہیں جو سنہرے حروف میں لکھا جا ئیگا جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذولفقار علی بھٹو کے سچے سپاہی اور شہید بی بی کا جیالا اور بھائی تھے مرحوم جہانگیر بدر کا شمار شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھاجہانگیر بدر نے سیاسی زندگی کے اغاز سے لے کر اختتام تک پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا جمہوریت اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،اٴْنہوں نے تمام زندگی پیپلز پارٹی کے خدمت میں گزاری پارٹی کو منظم فعال بنانے میں اپنا کلیدی کردار آدا کیا مشکل وقت پارٹی کے ساتھ رہے دو بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جہانگیر بدر کی رحلت پارٹی کے لئے عظیم سانحہ ہے مرحوم کے پارٹی کے لئے بے پناہ خدمات ہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا مرحوم نے ایوب آمریت سے لے کر جنرل ضیائ اور مشرف کے دور میں جیل کی صعوبتیں برداشت کی پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے تمام جیالے جہانگیر بدر کے وفات پر سخت افسردہ ہے اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہے کہ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ نصیب فرمائیں اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ صبر اور تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں

متعلقہ عنوان :