پشاور ،کیپٹل سٹی پولیس نے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشیش ناکام بنا دی ، 2ملزمان گاڑی سمیت گرفتار

پیر 21 نومبر 2016 20:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشیش ناکام بنا کر 2ملزمان کو موٹر کار سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کو خفیہ ذ رائع سے اطلاع ملی تھی کہ آج کسی بھی وقت بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس اطلاع پر ایس پی صدر سرکل شوکت خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر یاسین خان کی زیر قیادت ،ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر قاضی عارف آفریدی بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے کوہاٹ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر 949۔

ICTکو قابو کرکے تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4عدد کلاشنکوف ،4عدد پستول،15عدد میگزین اور ایک عدد بٹ برآمد کرکے 2ملزمان صدام حسین ولدگل زادہ ،محمد فہیم ولد محمد طارق ساکنان ایبٹ آباد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :