اسلام آباد شاہ اللہ دتہ میں سی ڈی اے کا ملیکتی زمینوں پر آپر یشن ریاستی دہشت گردی ہے،زبیر فارو ق خان

چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ ادارے کے ممبر Aسیلمان وڑائچ اورڈائریکٹررانا طاہر کو اختیارات کے نا جا ئز استعمال اور سرکاری فورس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کر نے پر بر طرف کریں خالد بھٹی کی زمینوں کی نشاندہی کر یں ورنہ ہم اگلے ہفتے دفاتر کے باہر احتجاج اور ان کا گھیرائو کر یں گے ،پریس کانفرنس سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے شاہ اللہ دتہ میں سی ڈی اے کی جانب سے ملیکتی زمینوں پر کیے جا نے والے آپر یشن کی مذ مت کر تے ہو ئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے ،انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادارے کے ممبر Aسیلمان وڑائچ اورڈائریکٹررانا طاہر کو اپنے اختیارات کے نا جا ئز استعمال اور سرکاری فورس کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر آپریشن کے لیے استعمال کر نے کے سنگین جرم میں فوری طور پر بر طرف کریں،اور خالد بھٹی کی زمینوں کی نشاندہی کر یں ورنہ ہم اگلے ہفتے ممبر Aسیلمان وڑائچ اورڈائریکٹررانا طاہر کے دفاتر کے باہر احتجاج اور ان کا گھیرائو کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر خالد بھٹی ، محمد زرین قریشی ، شہاب الدین خان ، جا وید ترابی اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔زبیر فارو ق خان نے کہاہمارا مطالبہ ہے کہ سی ڈی اے متعلقہ زمین پر اپنی نشاندہی کو تسلیم کر ے یا سروے آف پاکستان سے اس زمین کی نشاندہی کروائے جس کے لیے انھوں نے سروئے آف پاکستان کو بارہ لاکھ روپے بھی ادا کیے ہو ئے ہیں ہمیں سروے آف پاکستان کی نشاندہی بھی منظور ہے ، ورنہ ہم خود ہی اپنی زمینوں پر جا کر کا م شروع کر یں گے پھر اگر سی ڈی اے کا عملہ اگر ہمیں روکے گا تو اس موقع پرکسی بھی تصادم کی صورت میں ہو نے والے جا نی نقصان کا ذمہ دار سی ڈی اے ہو گا ۔

انھوں نے کہا ہم چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے مطالبہ کر تے ہین کہ وہ اپنی زمہ داریوں کو سمجھتے ہو ئے اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں اور ادارے میں مو جو د کا لی بھیڑوں کا قلع قمع کر یں ۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے متاثرہ فریق اور جماعت اسلامی کے رکن خالد بھٹی نے کہا مو ضع شاہ اللہ دتہ خسرہ نمبر 563 میں جو آپریشن کیا گیا ہے وہ زمین عدالت کی طرف سے اسٹے ہے جس پر سی ڈی اے نے تعصب اور بد نیتی کی بنیاد پر آپریشن کر کے توہین عدالت کی ہے ۔