راولپنڈی،غیر قانونی اسقاط حمل پر ہومیو ڈاکٹر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 21 نومبر 2016 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی محمد ذیشان رانانے غیر قانونی اسقاط حمل کرنے پر ہومیو ڈاکٹر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے،پولیس تھانہ صادق آباد کو کوثر قریشی نے بتایا کہ ہومیو ڈاکٹر محمد اشفاق سیفی اور ہومیو لیڈی ڈاکٹر طاہرہ اشفاق ڈھوک کشمیریاں سروس روڈ صادق آباد میں یعقوب ہومیو کلینک کی آڑ میں غیر قانونی زچہ بچہ سینٹر چلا رہے ہیں انہوں نے میری بیوی (جو کہ بوجہ ناراضگی اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ رہائش پذیر ہی)کے ساتھ مل کر حمل ضائع کرتے ہوئے اسکے قانونی اور جائز بچے کو مار دیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف بجرم 338-Aاسقاطِ حمل درج کرکے ہومیو ڈاکٹر اشفاق سیفی کو گرفتار کرتے ہوئی2دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ عدالت نے دیگرملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :