راولپنڈی،بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 28نومبر تک ملتوی

پیر 21 نومبر 2016 20:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 28نومبر تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا حاضر نہیں ہوئے اور نہ ہی کسی کے بیان جمع کرائے گئے ہیں جس پر عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتو ی کر دی تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان اعتزاز شاہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا یاد رہے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو 27دسمبر 2007 کو لیاقت باغ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرکے واپس جا رہی تھیں تو لیاقت باغ کے قریب خود کش حملے میں محترمہ سمیت پیپلز پارٹی کے متعدد کارکن جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :