راولپنڈی،منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو9ماہ قید سخت اور10ہزار جرمانہ کی سزا

پیر 21 نومبر 2016 20:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری انوار احمد خان نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر9ماہ قید سخت اور10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے اینٹی نارکوٹکس حکام نے فیروز شاہ سے 500گرام منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کیاتھا گزشتہ روز عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرنے کے بعد جرم ثابت ہونے پرسزا سنا تے ہوئے مجرم کو اڈیالہ جیل بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :