عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،عوام کی خدمت تادم مرگ کرتا رہوں گا، جہانداد خان

پیر 21 نومبر 2016 20:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و ممبر راولپنڈی کینٹ بورڈ راجہ جہانداد خان نے کہاہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور عوام کی خدمت تادم مرگ کرتا رہوں گامخالفین جس قدر بھی کوشش کر لیں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ عوام کوکھرے اور کھوٹے کی پہچان ہے اور انہیں پتہ ہے کون عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور کون صرف اپنی خدمت میں مصروف ہے ،عوام فصلی پرندوں کی اصلیت سے آگاہ ہیں ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز سابق ایم پی اے چوہدری ایاز کے ہمراہ قمر کالونی اسلم مارکیٹ کے پل کے افتتاح کے موقع پر کیااس موقع پر وسیم احمد ،ظہور احمد ،چوہدری شریف ،ارشد چوہدری سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے راجہ جہانداد خان نے کہاکہ ماضی میں بھی ہر موقع اور مقام پر عوامی آواز کو اٹھایا اور انشاء اللہ آئندہ بھی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گاانہوںنے کہاکہ علاقائی مسائل سے مکمل آگاہی ہے اور کینٹ کی سطح پر عوام کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں سابق ایم پی اے چوہدری ایاز نے کہاکہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ حکومت منتخب نمائندگان کے توسط سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مگن ہے ۔