راولپنڈی پولیس کا قمار باز ی کے اڈے پر چھاپہ خ 4 افراد گرفتار

73ہزارروپے اور 4موبائل فون برآمد

پیر 21 نومبر 2016 20:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے قمار باز ی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کر کے 73ہزارروپے اور 4موبائل فون برآمدکر لیے تھانہ صدر واہ پولیس نے چھاچھی محلہ کے علاقہ میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کے ارشد محمود، قدیر خان، یار محمد اور غلام حسین کو بذریعہ تاش جوا کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگے ہوئے 73ہزارروپے اور4عدد موبائل فون معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :