محکمہ لائیوسٹاک کی69ملازمین کی اگلے گریڈمیںترقی

پیر 21 نومبر 2016 20:45

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء)نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک کی صدارت میں ایک میٹنگ کاانعقاد ہوا جس میں گورنمنٹ لائیوسٹاک فارم کلورکوٹ کے ملازمین کی ترقی کے کیسز زیربحث لائے گئے،مجموعی طورپر 69درجہ چہارم کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی گئی، تفصیل کے مطابق ترقی پانے والوںمیں ٹیوب ویل آپریٹر،نائب قاصد، چوکیدار، بیلدار، کیٹل اٹینڈنٹ اور فیلڈ مین شامل ہیں جن میں 67ملازمین کو سکیل 2سے 3میں جبکہ دوملازمین کوسکیل3سے 4میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے، محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے ترقی پانے والے تمام ملازمین کو مبارکباد دی گئی ،ترقی سے ان ملازمین میںخوشی کی لہردوڑ گئی،ترقی پانے والے ملازمین میں اب کام کرنے کاشوق مزید بڑھے گا ،امید واثق ہے کہ اب یہ ملازمین جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر اطمینان سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے،سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کاعملہ شب وروز سخت محنت سے کام کررہاہے۔