وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 21 نومبر 2016 20:45

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حسن سدپارہ نے کوہ پیمائی میں ملک و قوم کا نام بلند کیااور ان کی کوہ پیمائی کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔