ڈار ہاکی اکیڈمی کی انڈر 18 ٹیم نے اینڈرسن سکول کے خلاف میچ7-3 سے جیت لیا

پیر 21 نومبر 2016 20:38

لاہور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) ڈار ہاکی اکیڈمی کی انڈر 18 ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی سٹیڈیم ایپوہ میں اپنے پہلے ہی میچ میں اینڈرسن سکول کے خلاف میچ7-3 سے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈار ہاکی اکیڈمی کی انڈر 18 ٹیم راجہ اشمان کلب ہاکی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میںگئی ہوئی ہے۔ ٹیم ٹورنامنٹ سے قبل تین کلبوں کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ڈار ہاکی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ دانش کلیم کے مطابق ٹیم نے پہلے میچ اینڈرسن سکول کو اچھے مارجن سے ہرایا جوخوش آئند بات ہے۔ڈار ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے میچ کے دونوں ہاف میں بہترین کھیل پیش کیا۔ ڈار ہاکی اکیڈمی کی طرف سے وسیم اکرم اور اویس نے تین تین گول جبکہ عثمان نے ایک گول سکور کیا۔اینڈرسن سکول کی طرف سے متالی، جسوندر سنگھ اور احمد نظامی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :