پانامہ لیکس کے معاملے پرایک وکیل راہ فراراختیارکرگیا‘کپتان خود کوجھوٹ کی تسلی دے رہاہے،امیرمقام

پیر 21 نومبر 2016 20:38

پشاور۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مجھے فکرعمران خان اورانکی جماعت کاہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی طرح پانامہ لیکس کے بعدقوم کے سامنے پھرکونساڈرامارچائینگے،پانامہ لیکس کے معاملے پرایک وکیل راہ فراراختیارکرگیااب خود کوجھوٹ کی تسلی دے رہاہے۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری پورے ملک کی ترقی کامنصوبہ ہے اورخیبرپختونخوابھی پاکستان کاحصہ ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے مردان میںممبرصوبائی اسمبلی کی چچی اورمدے باباتخت بھائی میںڈسٹرکٹ کونسلرعبدالرحمان کے والدکی فاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیںکبل دیولئی میںمسلم لیگی رہنماحاجی جلات خان کے بھانجے ،بٹ خیلہ میںحاجی گل زمان کے بھائی اورعلی محمدکی داداکی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کے متعلق کئے گئے سوال کے جواب میںکہاکہ اس کاجواب مجھ سے بہترعمران خان اورپرویزخٹک یاصوبے کے عوام دے سکتے ہیںکیونکہ جن عینکوںسے تبدیلی نظرآتی ہے وہ صرف انکے پاس ہے ۔انہوںنے کہاکہ آئے روزصوبہ خیبرپختونخواکے عوام کی مشکلات میںاضافہ ہورہاہے،ہسپتالوں،تھانوںاوردفاترمیںعوام خوارہوررہے ہیںاورتحریک انصاف ہے کہ تبدیلی کے راگ الاپنتے نہیںتھکتے۔