ملک میں کسی فرد واحد کی بجائے ججوں جرنیلوں اور سیاستدانوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے،عاصمہ جہانگیر

عدلیہ اور صحافیوں کی آزادی کے لیئے وکلاء نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہمارا مقصد اداروں کی مضبوطی ہے،سیمینار سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 20:36

ؓبورے والہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر ،چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ملک میں کسی فرد واحد کی بجائے ججوں جرنیلوں اور سیاستدانوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ، عدلیہ اور صحافیوں کی آزادی کے لیئے وکلاء نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ہمارا مقصد اداروں کی مضبوطی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار روم میں وکلاء کے حقوق اور موئثر نظام عدل کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت صدر بار محمد جاوید شاہین ایڈوکیٹ نے کی جبکہ سیمینار سے سابق صدر ہائی کورٹ بار پیر محمد مسعود چشتی ،صدر بار محمد جاوید شاہین ،نائب صدر رانا نصر اللہ جنرل سیکرٹری چوہدری نوید احمد چیمہ اور چوہدری فیاض عظیم نے بھی خطاب کیا محترمہ عاصمہ جہانگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلاء نے ایک جدوجہد کے نتیجہ میں لاٹھیاں کھائیں جیلیں کاٹیں اور ملک میں آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے نعرے پر ججوں کی نوکریاں بحال کروائیں آج وکلاء اور ججزاپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر جن عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی کا اصل مقصد ہے وہ نظام عدل متاثرہ ہو رہا ہے عدلیہ کی عزت بار ایسوسی ایشن کے وجود سے ہے آج جب وکلاء کسی کو مارتے ہوئے نظر آتے ہیں تو مجھے شرمندگی ہوتی ہے جس ملک میں انصاف کا نظام متاثر ہو گا وہاں ادارے کمزور ہو جاتے ہیں مگر احتساب کی آڑ میں سسٹم کو خراب نہیں ہونے دیں گے اگر ملک میں آمریت کی راہ ہموار کی گئی تو میں سب سے پہلے سڑکوں پر نکلوں گی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر لاہور ہائی کورٹ پیر محمد مسعود چشتی نے کہا کے بورے والہ میرا گھر ہے اور اس شہر نے تعلیم کے شعبہ میں ہمیشہ نمایاں پوزیشنیں لی ہیں بورے والہ کے وکلاء نے ہمیشہ مظلوم طبقہ کی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے عاصمہ جہانگیر کی بورے والہ آمد ہمارے شہر کے لیئے ایک اعزاز ہے صدر بار محمد جاوید شاہین ایڈوکیٹ نے محترمہ عاصمہ جہانگیر اور پیر محمد مسعود چشتی کی بورے والہ بار میں آمد پر اٴْن کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی چیئر پرسن کے حوالے سے محترمہ عاصمہ جہانگیر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنا مقام رکھتی ہیں مظلوم طبقے کے حقوق کی بحالی میں ان کی جدوجہد مثالی ہے انہوں نے وکلاء کو آواز دی بعد ازاں بورے والہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وکلاء احتساب کی آڑ میں سسٹم کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے پانامہ لیکس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کی آمد اور پی ٹی آئی کے وکیل کی طرف سے عدالتی پراسیس سے انکار کے باعث معاملات کسی اور طرف جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کے زمانے میں سو موٹوایکشن کا غلط استعمال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں پیپلز پارٹی کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی ملک نوشیر احمد لنگڑیال ایڈوکیٹ ،چوہدری رفاقت علی سوہل ایڈوکیٹ سابق صدر بار ایسوسی ایشن بورے والہ مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ ،چوہدری محمد اشرف ڈھلوں سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی محترمہ عاصمہ جہانگیر نے لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری زائر سکندر برکی کی وفات پر اٴْن کو گھر جا کر اہل خانہ سے تقریب کی