عائشہ گلا لئی کی والدہ سرکاری سکول ٹیچر ہیں، اکثر سکول سے غائب رہتی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری شاہین اشفاق کا قومی اسمبلی میں سوال کا جواب

پیر 21 نومبر 2016 20:34

عائشہ گلا لئی کی والدہ سرکاری سکول  ٹیچر ہیں، اکثر سکول سے غائب رہتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) سوموار کی شام ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم این اے نعیمہ کشور کی جانب سے اُٹھائے جانیوالے ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری شاہین اشفاق نے ایوان کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی کی والدہ سرکاری سکول ٹیچر ہیں اور وہ اکثر سکول سے غائب رہتی ہیں جبکہ ہر مہینہ تنخواہ باقاعدگی سے وصول کر رہی ہیں، اس حوالہ سے متعلقہ محکمہ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ، اور رپورٹ میں اگر ثابت ہو گیا کہ عائشہ گلا لئی کی والدہ کام کیئے بغیر گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کرتی رہی ہیں تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔