اسلام آبادمیں کار اور موٹر سائیکل چوری کی واردتوں میں اضافہ

تھانہ سہالہ کی حدود میں چور کرولا کار لے اڑے

پیر 21 نومبر 2016 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں کار اور موٹر سائیکل چوری کی واردتوں میں اضافہ ہو گیا۔ تھانہ سہالہ کی حدود میں چور کرولا کار لے اڑے۔ پولیس اور انٹی کار لفٹنگ سیل کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں کا راور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ۔

تھانہ سہالہ کی حدود سے چورکرولا کار ماڈل 2016نمبر ABL-691لے اڑے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ واضح رہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں بڑھتی ہوئی کا ر چوری کی واردتوں کو پولیس اور انٹی کا ر لفٹنگ سیل روکنے میں ناکام ہو کر رہ گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کار چوری کی 5سے زائد وارداتیں ہوئیں جن میں تاحال کسی بھی گاڑی کو ریکور نہیں کیا جا سکا۔ (مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :