اسلام آباد،شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا

پیر 21 نومبر 2016 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آبادکے تھانہ رمنا کی حدود میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا ۔ ملزم موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنا کی حدود میں میرابادیہ کے علاقے میں محمد علی نامی شخص نے اپنی بیوی زریاب مسعود کو تشدد کرکے قتل کر دیا۔ مقتولہ کے والدنے پولیس کو بتایا کہ گھریلو ناچاکی کی بنا ء پر محمد علی نے اپنی بیوی پر تشدد کر کے اسے قتل کر دیا ہے ۔ ملزم موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :