وفاقی پولیس کی کارروائیاں،6ملزمان گرفتار

1کلو 440گر ام چرس ، ہیروئن اوراسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد

پیر 21 نومبر 2016 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران06ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1کلو 440گر ام چرس ، ہیروئن اوراسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق تھا نہ کھنہ پولیس کے محمد عبا س سب انسپکٹر نے دوران گشت منشیا ت فروشی اور نا جا ئز اسلحہ میں ملو ث تین ملزمان قیصر خا ن ،یا سر خا ن اور خا ور صدیق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی1280گر ام چرس اور ایک عدد پسٹل 30بور معہ پا نچ روند بر آمد کرلیے جبکہ سب انسپکٹر انیس اکبر نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں گرفتار ملزم عرفان خا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

ملزمان کے خلاف 04مقدما ت درج کر لیے گئے۔ تھا نہ نیلورپولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبا ل نے دوران گشت ملزم عبد الر حمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے حبیب الر حمن سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم غلا م مر تضیٰ کو گرفتار کرکے 160گر ام چرس بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :