بہاولپور، پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کڑی کاروائی کریں ، ریجنل پولیس آفیسر

محمد ادریس احمدکا گذشتہ دس ماہ کی ریجن کی کارگزاری کے حوالے اجلاس سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 20:17

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) کرائم کا خاتمہ پولیس کا اولین فرض ہے پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کڑی کاروائی کرے ۔ عوام الناس کے جان ومال کو نقصان پہنچانے والے مفرور ملزم کسی رعائت کے مستحق نہیں اور ان کو ہرصورت میں گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریںاور ان سے عوام کا لوٹا ہوا مال برآمد کرکے حقداران کو واپس کریںتاکہ عوام الناس کے دل میں محکمہ پولیس کی عزت میںاضافہ ہو ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسرمحمد ادریس احمدنے اپنے آفس میں گذشتہ دس ماہ کی ریجن کی کارگزاری چیک کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی وقوعہ کے سرزد ہونے کی صورت میں فوری طورپرمقدمہ درج کریں ۔بعد ازاں آرپی او کو بتایا گیا کہ بھاول پور ریجن میں گزشتہ 10ماہ میں 22601 مقدمات درج رجسٹر ہوئے ۔

(جاری ہے)

جو کہ پچھلے سال کے آٹھ ماہ کی نسبت154کم ہیں او ر ان میںملوث49100 ملزمان میں سے 37754ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جا چکے ہیں جبکہ 2297مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں۔

قتل کے 258مقدمات میں 499ملزمان گرفتار ، جبکہ 20مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوچکے ہیں ۔ اقدام قتل کے 238مقدمات میں659ملزمان گرفتار جبکہ 23مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوچکے ہیں ۔ اسی طرح ضرر کے 1274مقدمات میں سے 104مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج جبکہ ان مقدمات میں4338ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں ۔ اغواء کے 942مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔

جن میں سے 483مقدمات خارج ،1119ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔ اغواء برائے تاوان کی3مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔جس میں 10 ملزم گرفتارہوچکے ہیں۔زناء کی370مقدمات درج رجسٹر ،جن میں سی94مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج اور420ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جاچکے ہیں ۔اسی طرح گینگ ریپ کے 2مقدمات درج رجسٹر کر کے ملوث 6ملزمان میں سے 6کوگرفتار کر کے مقدمات کو چالان کیا جا چکا ہے ۔

ڈکیتی کے 30مقدمات درج ہوئے جوکہ پچھلے سال کے آٹھ ماہ کے دوران درج ہونے والے مقدمات سے 70%کم ہیں ان ڈکیتیوں میں ملوث 97ملزمان گرفتار 52ملین مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے۔اسی طرح رہزنی کے مقدمات پچھلے سال کے آٹھ ماہ کی نسبت 40%کم درج ہوئے ،گذشتہ آٹھ ماہ میں ریجن بھر میں رہزنی کے 305مقدمات درج ،22مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ان مقدمات میں 516ملزمان گرفتار اور ان سے 30ملین کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ریجن پولیس نے 1568مقدمات درج رجسٹر کرکی1567ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سی 2گرنیڈ، 25کلاشنکوف، 97رائفل ، 271بندوق بارہ بور، 1099ریوالور/پسٹل ،140کاربین ،11چاقو اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3407مقدمات درج رجسٹر کئے اور3587ملزمان گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 12کلو گرام افیون ، 635کلو چرس ،6.1کلوگرام ہیروئن،109659بوتل شراب ،10902لیٹر لہن،2130کلو بھنگ ،605چالو بھٹیاں قبضہ پویس میں لی گئیںاسکے علاوعہ 195شرابی گرفتار کئے گئے ۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ڈکیتی ، راہزنی،وغیرہ کی مختلف وراداتوں میں ملوث55مختلف گینگز کو ختم کر کے اُن کے 186ملزمان کو گرفتار کیا،جن سی232پرانے اور165نئے مقدمات ٹریس ہوئے ۔ ان گینگز سے 44ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے اور اُن کے خلاف 398مقدمات درج رجسٹر کئے گئے ہیں ۔سال 2016کے دس ماہ میں ریجن بھر میں 18پولیس مقابلے ہوئے جن میں29جرائم پیشہ افراد ہلاک ،ایک زخمی جبکہ ان مقابلوں کے نتیجہ میں 3ملزمان گرفتار بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :