چہلم کے حوالے سے ڈیرہ مرادجمالی میںمرکزی امام بارگاہ جعفرصادق میں مجلس کا اہتمام

پیر 21 نومبر 2016 20:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) نصیرآباد میں چہلم شہداء کربلا کے حوالے سے ڈیرہ مرادجمالی میںمرکزی امام بارگاہ جعفرصادق میں مجلس کا اہتمام کیا گیا چھتر اور منجھوشوری میں چہلم کے جلوس بھی نکالے گئے ازادارین زنجیرزنی اور ماتم کرتے رہے ڈیرہ مرادجمالی میں چہلم شہداء کربلا کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہ جعفرصادق میں مجالس کا اہتمام کیا گیا جس میں سید تجمل عباس نے شہداء کربلا کے شہداء کے حوالے سے مجالس میں شریک ازادارین کو درس وتدریس دیتے رہے تحصیل تمبو کے گوٹھ غوث بخش گولہ میں سید ظفر عباس شمسی کے گھر سے جلوس برآمد ہوا جو کہ اپنے روایتی روٹ سے ہوتی ہوئی امام بارگاہ غوث بخش گولہ پہنچی جہاں پر مجلس کا اہتمام کیا گیا جلوس کے ازادارین نے راستے میں ماتم اور زنجیر زنی بھی کرتے رہے تحصیل چھتر میں الم محبوب شاہ سے سید سعید علی شاہ کی سربراہی میں جلوس برآمد ہوا جو حسب روایت اپنے روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی امام بارگاہ موسی رضا کاظم میں اختتام پزید ہوگئی ازادارین زنجیر زنی اور ماتم کرتے رہے نصیرآباد میں جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے پولیس ،بی سی اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے سیکورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کریم کھرل نے بتایا کہ نصیرآباد ڈویژن میں چہلم کے جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے پولیس ،ایف سی ،بی سی اورلیویز کے جوان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ڈویژن کے تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ مرادجمالی،چھتر اور منجھوشوری میں جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے پولیس ،بی سی اور ایف سی کے مجموعی طور پر 700سے زائد جوانوں نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کریں اور امن وامان کو قائم کرنے کے لئے پولیس کے آفیسران دن رات کام کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :