ْ سیالکوٹ، تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، ایک نو جوان ہلاک، دوسرا شدید زخمی

پیر 21 نومبر 2016 20:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) تحصیل پسرور میں اختر وریو بس اسٹاپ کے قریب سوموار کی رات12:30AM کی تاریکی میں تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک نو جوان ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سو موار کی الصبح12:30AM کی تاریکی میں محکمہ سو ئی سدرن گیس سیالکوٹ میں ملازم بطور میٹر ریڈر عامر ریاض اپنی موٹر سائیکل پر سیالکوٹ سے پسرور جا رہا تھا کہ اختر وریو بس اسٹاپ کے نزدیک پہنچا تو سامنے سے آنے والی تیز رفتارموٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے عامر ریا ض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا ہوا محمد امجد شدید زخمی ہو گیا جس کوعلاج کیلئے سول ہسپتال پسرور داخل کروا دیا گیا ہے۔

’’آن لائن ‘‘کے 1122ریسکیو سیالکوٹ آفس میں رابطہ قائم کرنے پر بتایا گیا ہے کہ ان کے پاس اس واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے شائد گائوں والوں نے ہی ہلاک شدہ عامر ریا ض کی لاش اور زخمی محمد امجد کو پسرور ہسپتال پہنچا یا ہو۔عامر ریاض کی نماز جنازہ صبح ساڑھے دس بجے پسرور میںادا کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :