سیالکوٹ، ’’وزیر اعلیٰ ادبی مقابلہ‘‘ جات قرا،ْت،نعت،تقاریر،اردو انگریزی مضمون نویسی برائے سیشن-17 2016ء کل شروع ہونگے

پیر 21 نومبر 2016 20:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)ای ڈی او تعلیم ڈسٹرکٹ سیالکوٹ محمد فاروق کی پریس ریلیز کے مطابق ’’وزیر اعلیٰ ادبی مقابلہ‘‘ جات قرا،ْت،نعت،تقاریر،اردو انگریزی مضمون نویسی برائے سیشن-17 2016ء مورخہ 24نومبرسے شروع ہو رہے ہیںڈی ای سیکنڈری چوہدری محمد یونس وڑائچ کو مقابلہ جات کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیڈ کوارٹر مبشر تنویر بٹ مقابلہ جات کے بارے میں تمام معاملات کی نگرانی کریں گے ۔

شیڈول،عنوانات اور رجسٹریشن فارم کے لیئے وینیو مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ تحصیل سیالکوٹ کے طلباء کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سیالکوٹ سٹی نیکا پورہ،طالبات کے لئے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول دھارووال،تحصیل ڈسکہ طلباء کے لیئے گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول ڈسکہ،طالبات کے لئے گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول ڈسکہ،تحصیل پسرور کے طلباء کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2پسرور،طالبات کے لئے گورنمنٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پسرور،تحصیل سمبڑ یال کے طلباء کے لئے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمبڑیال،طالبات کے لئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمبڑیال وینیو مقرر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ وینیو سے رابطہ کریں شیڈول اورعنوانات ڈی ای او آفس سیالکوٹ میں بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔