سیالکوٹ میں پارکنگ اسٹینڈوں پرعوام کے ساتھ کھلم کھلا غنڈہ گردی ہورہی ہے،شہزاداکبربٹ ایڈووکیٹ

پیر 21 نومبر 2016 20:13

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)ہیومن ویلفیئرآرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین شہزاداکبربٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں پارکنگ اسٹینڈوں پرعوام کے ساتھ کھلم کھلا غنڈہ گردی ہورہی ہے۔ شہریوں سے پارکنگ اسٹینڈپرکھڑے مشکوک چہروں والے لوگ غنڈہ گردی سے موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 20روپے گاڑی کی 30سی40روپے وصول کررہے ہیں۔

جو شہری ان غنڈہ گرد عناصر کے خلاف غیرقانونی عمل کے جاری رکھنے کے متعلق بات کرے تویہ غنڈہ عناصراسے تشدد کانشانہ بناتے ہیں۔ سیالکوٹ کے مختلف علاقوں سرداربیگم ہسپتال،چرچ روڈ،مجاہدروڈ،پیرس روڈ،اسلامیہ کالج روڈ اورضلع کچہری کے چاروں اطراف پارکنگ اسٹینڈ کی بھرمارہے۔ ضلع کچہری سے ہی روزانہ تیس سے چالیس ہزار روپے شہریوں سے اکٹھے کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارکنگ اسٹینڈ پرشہریوں کے ساتھ ہو نے والی زیادتیاں روزانہ کامعمول بن چکا ہے۔جس پرمتعلق شہریوں کی جانب سے بے شمار دفعہ متعلقہ اداروں کوشکایات کی جاچکی ہیںHWOکی طرف سے بھی قبل ازیںکئی دفعہ سیالکوٹ میں پارکنگ اسٹینڈپرشہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بارے TMO،DCOاورDPOسیالکوٹ کو بذریعہ درخواست آگاہ کیاجاچکا ہے۔ مگرانتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی اور ان کی مسلسل خاموشی قابل مذمت ہے۔ شہزاداکبربٹ ایڈووکیٹ نے کمشنرگوجرانوالہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیالکوٹ میں پارکنگ اسٹینڈ سے حکومت کی منظورشدہ پارکنگ فیس سے زائد پارکنگ فیس وصول کرنے اورغیرقانونی پارکنگ اسٹینڈختم کروانے کے لئے ایکشن لیں۔