سیا لکوٹ،جھوٹے مقدمات بنانے اورشہریوں کے ساتھ زیادتی وتذلیل کا سلسلہ جا ری جاری

پیر 21 نومبر 2016 20:13

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)سیا لکوٹ پولیس تھانہ کینٹ کا جھوٹے مقدمات بنانے اورشہریوں کے ساتھ زیادتی وتذلیل کاتسلسل سے سلسلہ جا ری جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورپور سیالکوٹ کے رہائشی جاسم رضا نے بتایا ہے کہ وہ کینٹ ایریا میں اپنی فیملی کے ساتھ اپنی گاڑی پرشاپنگ کرنے کے لئے گیا توگھنٹہ گھر چوک Redسگنل بندہونے پر گاڑی روکی لی تو پیچھے کھڑے کینٹ پولیس کے ایکASIاسدوڑائچ نے اس بات کا غصہ کیا اور غصہ میں آکرجاسم رضا کواپنے ساتھ تھانہ کینٹ لے گیا۔

وہاں جاکر اس کی تذلیل کی اورغیرقانونی طورپرکئی گھنٹے حوالات میں بندرکھا تھانہ کینٹ ملازمین کے خلاف متاثرہ شخص نیDPOسیالکوٹ کواندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی ہے اورRPOگوجرانوالہ سے تھانہ کینٹ پولیس ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں SHOکینٹ کے خلاف شہریوں کی شکایات کے انبارلگے ہوئے ہیں۔