چنیوٹ، حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ٹھٹھی امام بارگاہ جا کر اختتام پذیر

پیر 21 نومبر 2016 20:13

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) نواسہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کے سلسلہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ٹھٹھی امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہو گیا سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تفصیلات کے مطابق شہدا کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں مرکزی جلوس اما م بارگاہ مہاجرین اور حیدری منزل چوک جتوتھان سے برآمد ہوا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا ٹھٹھی امام بارگاہ میں جا کر اختتام پذیر ہوا اس موقع پر عزاداروں نے زنجیر زنی ، ماتم داری اور نوحہ خوانی بھی کی جبکہ اس موقع پر علم ذوالجناح کے جلوس بھی برآمد ہوئے جلوس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔

شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ضلع چنیوٹ میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کے 800 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایلیٹ فورس کی ٹیمیں جلوسوں کے فرنٹ اور ریئر پر موجود رہیں گی۔ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں پر 4 ڈی ایس پیز،4انسپکٹرز،15 سب انسپکٹرز،26 اے ایس آئیز،35 ہیڈ کنسٹبلز،545 کنسٹبلان،21 لیڈی کنسٹبلان اور 150 رضاکار تعینات کیے گئے ہیںبیس صفر چہلم شہداء کربلا کے سلسلہ میں چنیوٹ میں کل 18 جلوس اور 16 مجالس کا انعقاد ہوا۔

مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین قصر زین العابدین ریل بازار محلہ گڑھا سے شروع ہو کر امام بارگاہ ٹھٹھی شرقی اختتام پذیر ہوا۔پولیس کی جانب سے تمام جلوس ہائے اور مجالس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ آٹھ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی ۔ جلوسوںمیں شامل ہونے والے تمام افراد کی میٹل ڈیٹیکٹر سے اور فزیکل چیکنگ کی گئی۔

حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور CCTV کیمرے نصب کیے گئے ۔ جلوس کے روٹس سے ملحقہ تمام گلیوں کو خار دار تار اور بیرئیر لگا کر بند کیا گیا۔جلوسوںکے چاروں اطراف سے ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی اور ڈرون کیمرہ سے فضائی نگرانی کی گئی۔ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیرو زنے ضلع بھر کے مختلف جلوسوں کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دوران وزٹ سیکیورٹی کے حوالہ سے جلوس کے داخلی خارجی راستوں کا جائزہ لیاگیا۔

ڈی پی او نے پولیس ملازمان کو ہدایت کی کہ جلوس میں داخل ہونے کے لیے ایک ہی راستہ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی سستی لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ جب تک تمام عزادار اپنے گھروں کو چلے نہ جائیں تمام اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے

متعلقہ عنوان :