تیمر گرہ،میگا تر قیاتی پراجیکٹس کی تکمیل سے ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، مظفرسیدایڈوکیٹ

خیبر پختون خواہ کے وزیر خزانہ کا شاٹی درہ میں سٹرک کی پختگی ،گرلزہائیر سکینڈری اورہائی سکول کے نئے عمارتوں کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 20:13

تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)خیبر پختون خواہ کے وزیر خزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ نے کہا کہ صو با ئی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی ترقی دے رہی ہیں ،میگا تر قیاتی پراجیکٹس کی تکمیل سے ان علاقوں میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے محکمہ سی این ڈبلیوکے زیر نگرانی لوئیر دیر کے علاقہ شاٹی درہ میں 2کروڑ56لاکھ کی لاگت سے 2کلومیٹر سٹرک کی پختگی ،کشادگی اور بعد ازاں 2کروڑ35لاکھ کی لاگت سے گرلزہائیر سکینڈری اور 1کروڑ 11لا کھ کی لاگت سے گرلزہائی سکول کے نئے عمارتوں کے الگ الگ افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب میںکہی صوبا ئی وزیرخزانہ مظفرسیدایڈوکیٹ نے واضح کیا کہ ضلع لو ئیر دیر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کا م آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ،حکومت بے روز گاری کے خاتمے پر خصوصی تو جہ دے رہی ہیں اور گزشتہ سال خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ضلع لو یردیرمیں 12سو سے ذیادہ اساتذہ کو بھرتی کیا گیا جبکہ جلدمزید 1000اساتذہ کو این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ ضلع لویئر دیر میں ریسکیو 1122کی سروس شر و ع ہو نے سے علاقہ میں ہنگامی بنیادوں پر خدمات کی فراہمی میں آسانی حاصل ہو نگی ،جس میں مقامی باصلا حیت نو جوانوں کو خالصتا میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جا ئیگا ،تقریب سے رکن قومی اسمبلی صاحبزاہ محمد یعقوب خان نے خطاب کے دوران واضح کیا کہ کوٹو ہائیڈ ل پا ور پرا جیکٹ پرکام تیزی سے جاری ہے جس کو2018کے اوئل میں مکمل کیا جا ئیگا ،مذکورہ منصوبے سے 42میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جس سے مقامی سطح پر15میگاواٹ بجلی حاصل ہونے سے کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ مستقبل بنیادوں پر حل ہو گا ،انہوں نے کہاکہ35کروڑ کی لا گت سے چکدرہ تا تیمرگرہ سڑ ک کی پختگی پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پا ک چا ئنہ اکنامک کارئیڈور منصوبے میں 55کڑو ڑ کی لا گت سے خصوصی روٹ کی تعمیر پر چکدرہ تا چترال جلد کام شر و ع ہو گا ،اس سے علاقہ میںنہ صر ف تجارتی سر گرمیاں شرو ع ہونگی بلکہ لو گوں کو مقامی سطح پر رو زگار کے مواقع بھی حاصل ہو نگے ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی نظرگل ، محکمہ سی این ڈبیلوکے ایس ڈی او محمد وزیر خان ،سب انجینر سجاد خان ، سپر وایزر حمید اللہ خا ن بھی موجود تھے