اسلام آباد،تنویر حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر او پی ایف آفیسرز ویلفئیر ایسو سی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

پیر 21 نومبر 2016 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) تنویر حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر او پی ایف آفیسرز ویلفئیر ایسو سی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے چئیر مین بیرسٹر امجد ملک نے او پی ایف آفیسرز ویلفئیر ایسو سی ایشن کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر تنویر حسین کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صدارت کے عہدے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے امیدواران نے یا تو اپنے کاغذات واپس لے لئے ہیں یا وہ صدارت کے عہدے کے لئے الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں اس لئے تنویر حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر بلا مقابلہ صدر منتخب قرار پاتے ہیں۔

مزید براں یہ نوٹیفیکیشن تمام ممبران اور چئیرمین کے اتفاقِ رائے سے جاری کیا گیا ہے۔او پی ایف آفیسرز ویلفئیر ایسو سی ایشن کے صدر نے کہا ہے کہ ادارے کی ترقی اور ممبران کی فلاح و بہود کے لئے تما م تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوپی ایف کو ایک فعال اور نتیجہ خیز ادارہ بنایا جائے گا تاکہ سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو درپیش مسائل کو مستعدی کے ساتھ حل کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :