بیرون ملک تعیناتیوں کا دورانیہ 3سال ، یہاں کوٹہ سسٹم نہیں ہے،سرتاج عزیز

پیر 21 نومبر 2016 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں ممبر اسمبلی شمس النساء کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزنے بتایا کہ بیرون ملک تعیناتیوں کا دورانیہ 3سال ہے اور یہاں کوٹہ سسٹم نہیں ہے ، انھوں نے بتایا کہ لندن میں تعینات ملازمین کی تعداد76,ابوظہبی میں 58، واشنگٹن میں 56، دوبئی35برلن میں30، کویت میں 43، اور پیرس میں32ملازمین کام کر ہے ہیں، دریں اثناء شاہدہ رحمانی کی جانب سے کیئے گئے ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کی سزء میں جہاں تک ممکن ہو کمی کیلئے کوشش کی جاتی ہے ، انھوں نے ایوان کو بتایا کہ 2013سی2016تک سعودی عرب میں 7ہزار 662پاکستانی گرفتار ہوئے ، ان گرفتار پاکستانیوں میں سے 3500واپس آ چکے ہیں جبکہ 2600وہیں دوسری کمپنیز میں ایڈجسٹ ہو چکے ہیں جبکہ2400پاکستانی تاحال سعودی عرب میں بنائے گئے کیمپوں میں مقیم ہیں جنہیں ان کے تمام تر معاملات کلئیر ہونے تک رہنا ہو گا بعد ازاں کوشش کی جائے گی کہ انہیں سعودی عرب میں ہی سیٹل کیا جائے یا پھر واپس پاکستان لا یا جائے گا، اس حوالہ سے پاکستانی سفارتی عملہ کام کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :