ْمسلم لیگ (ن) کے منتخب بلدیہ اٹک کے منتخب کونسلر شہریوں کے مسائل حل کریں گے ،مشترکہ بیان

پیر 21 نومبر 2016 20:03

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء)مسلم لیگ (ن) کے منتخب بلدیہ اٹک کے منتخب کونسلر شہریوں کے مسائل حل کریں گے عوام نے ہم پر جس طرح اعتماد کیا ہم اُن کے اعتماد پر پورا اُتریں گے ان خیالات کا اظہار کونسلر بلدیہ اٹک شیخ غلام صمدانی ،لیبر کونسلر نوید خٹک نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم اٹک کو مثالی شہر بنائیں گے شہریوںکے دیرینہ مسائل حل کریں گے اٹک شہر میں سیوریج اور صاف پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ نو منتخب کونسلران وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی قیادت اور امیدوار چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ کے شانہ بشانہ اٹک شہر کی ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے نو منتخب کونسلران کی کامیابی کی خوشی میں مہریہ ٹائون میں کئی من مٹھائی بھی تقسیم کی ۔