قوم وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں سے متفق ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے،شیخ آفتاب احمد

پیر 21 نومبر 2016 20:03

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) قوم وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں سے متفق ہیں پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے پاکستان اور انڈیا دو ایٹمی طاقتیں ہیں اللہ نہ کرے اگر دونوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی تو پورا خطہ جنگ سے متاثر ہو گا اب جنگوں کا وقت نہیں ہے اقتصادی جنگوں کی ضرورت ہے اٹک مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ضلع کونسل اٹک کی عوام نے ہمارے لیڈروں کو بھاری اکثریت سے منتخب کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اٹک کے عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے متفق ہیں ہمارے منتخب چیئرمینوں کو بڑی آفریں کی گئیں لیکن انہوں نے تمام آفریں ٹھوکرا کر ثابت کر دیا کہ ہم وزیر اعظم نواز شریف پر اعتماد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے اپنی رہائشگاہ میں نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے ضلع کونسل اٹک ، بلدیہ اٹک ،بلدیہ فتح جنگ،بلدیہ پنڈی گھیب، بلدیہ حضرو میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے پاکستانی عوام وزیر اعظم نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے جس کی زندہ مثال ملک بھر میں کنٹونمنٹ کے انتخابات، بلدیای انتخابات، ضمنی انتخابات اور آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی منتخب ممبران خلوص نیت سے عوام کی خدمت کریں گے 1970کے الیکشن میں مسلم لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے ہم نے ہمیشہ جمہوریت روایات کو قائم رکھا اور آئندہ بھی جمہوریت روایا ت کو قائم رکھیں گے پاکستانی افواج دنیا کی بہترین افواج ہے جو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو ثمرات مل رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :