جے یو آئی کوئٹہ کا میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مسلم لیگ ن، وحدت المسلمین اورآزادارکان کی ضلعی حکومت سے علیحدگی پر اظہار مسرت

پیر 21 نومبر 2016 20:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی کمیٹی ممبران حاجی نورگل خلیج مولوی نصیب اللہ خلجی عزیزاللہ پکتوی اورعزیزاللہ پکتوی نے بیان میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں مسلم لیگ ن، وحدت المسلمین اورآزادارکان کی ضلعی حکومت سے علیحدگی پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ قوم پرست پارٹی نے عوام کاحق ترقیاتی رقوم ذاتی معاملات اورخردبوردکیاہے کوئٹہ شہرکھنڈرات میں تبدیل کرچکاہے انہوں نے کہاکہ اتحادسے علیحدگی اختیارکرنیوالی پارٹیوں اورممبران سے یہی امید تھی کہ وہ اس کرپٹ ٹولے سے برائت کااعلان کریں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے مثبت بات چیت کی ہے اورایک طاقتورتحریک کی صورت میں علی بابا چالیس چوروسے نجات حاصل کی جائیگی انہوں نے کہاکہ قوم پرست پارٹی کے ممبران اورآزادکونسلران مستقبل خراب نہ کریں اورمئیرکی قیادت سے آزادہوکرکوئٹہ شہرپررحم کریں انہوں نے کہاکہ گزشتہ محرم میں صرف سٹریٹ لائٹس کی مدمیں لاکھوں روپے خزانے سے نکال لیئے گئے ہیں اس غریب شہرمیں سرکاری املاک کو ذاتی ناموں پرالاٹ کئے گئے ہیں اس صورتحال نے موجودہ ضلعی حکومت کوبیحدبدنام کردیاہے لہٰذامسلم لیگ ن اوردیگرپارٹیوں اورازادامیدواروں کی طرح دیگرآزادکونسلران بھی علیحدگی کااعلان کریں اگر وہ اس خردبوردمیں شامل نہیں انہوں نے کہاکہ مئیرکوئٹہ کے اختیارات پارٹی کے مخصوص افرادکے پاس ہے جولوگ مخصوص ٹولے کے مفادات کیلئے مرعات کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ تاریخ میں اس قدرکمزوراورکرپٹ حکومت نہیں بنی ہے انہوں نے کہاکہ مئیرکوئٹہ تنہائی کے دائرے میں بندہوتاجارہاہے پارٹی کے اندربھی اس کے رو یئے کیخلاف شورش اٹھ رہی ہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہرکوبچانے کیلئے مخلص کونسلران پرمشتمل قوت تشکیل دی جائیگی

متعلقہ عنوان :