نورکوٹ،بھارت کا جنگی جنون قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، رانا غلام فرید

چئیرمین یونین کونسل تھلے کلاں

پیر 21 نومبر 2016 20:03

نورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) بھارت کا جنگی جنون خطہ میں قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی افواج کی گولہ باری فائرنگ نہ صرف عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے کھوئی رٹہ میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4بچوں کی شہادت کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا،مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے افراد مبارکباد کے مستحق ہیں عوام کو ان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ان خیالات کا اظہارمقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کیا ، چئیرمین یونین کونسل تھلے کلاں رانا غلام فرید نے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے افراد کے اعزاز میں کیا ،جن میں ممبر ضلع کونسل نارووال ظل ہما،یوتھ کونسلر فرحان جٹ ،نذر حسین کسان کونسلر کے علاوہ شاہنواز خان چئیرمین ،محمد امین خان سابق ناظم ،حاجی نوید خان چئیرمین ،رانا ناظم علی ،ڈاکٹر شہزاد زبیر ،چوہدری ظہیر الحسن تتلہ ،چوہدری حامد علی تتلہ ،رانا شاہد سرور ،شاہد تتلہ ،شہزاد گجر ،چوہدری محمد اعظم اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں

متعلقہ عنوان :