حیدرآباد، سنی تحریک کے صوبائی صدر مولانا نور احمد قاسمی کی بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کی سخت مذمت

پیر 21 نومبر 2016 19:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر مولانا نور احمد قاسمی نے بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی فوج وقوم1965ء والے جذبے سے سرشار ہے اور اگر مودی نے اپنے جنگی جنون کے باعث کوئی حماقت کی تو پاکستانی افواج اور سر پر کفن باندھی قوم اسے ایسا مزاچکھائیںگے کہ وہ پھر تاریخ میں ہمیشہ یادرکھا جائیگا ،وہ ڈویژنل آفس حیدرآباد میں لطیف آباد اور قاسم آباد سے آنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ، مولانا نور احمد قاسمی نے مزید کہاکہ پاکستان ہندوستان کے ہر قسم کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے ہر وقت تیار ہے کیونکہپاکستا ن اب دفاعی طور پر کمزرو ملک نہیں بلکہ ایک ایٹمی طاقت اور دنیا کی بہترین افواج رکھنے والا ملک ہے جبکہ مودی کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کے ساتھ چائنا اورسعودیہ سمیت پورا عالم اسلام کھڑا ہے اور پاکستانی قوم جذبہ جہاد سے سر شار قوم ہے جو جنگ کی صورت میںاپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور آئندہ بھارت کبھی بھی اس طرح کی جرات نہیں کر سکے گا،انہوںنے کہاکہہندو ستان نے اگر جنگ مسلط کی تو یہ جنگ روایتی نہیں ہو گی ایٹمی قوت کا حامل پاکستان ہندوستان کو نشان عبرت بنا دے گا، پاک فوج اور پاکستانی قوم مودی سرکار اوربزدل ہندوستانی فوج کی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، مودی سرکار پاکستان کو دھمکیاں دینا چھوڑ دے اور کشمیر میں حق خود ارادیت کی جد جہد کرنے والے کشمیریوں کو آزادی دے کیوں کہ ہندوستان کے تمام تر انسانت سوز مظالم کے باوجود تحریک کشمیر 70 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کمزور ہونے کے بجائے اور مضبوط ہوئی ہے اور اب کشمیر کی آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں ،اب عالمی طاقتوں کو بھی نسلی اور مذہبی تعصب کو بالا طاق رکھ کر مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :