حیدرآباد، چہلم امام حسین کے انتظامات پر منتظمین کا میئر سید طیب حسین سے اظہا ر تشکر

پیر 21 نومبر 2016 19:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) چہلم امام حسین کے انتظامات پر جلو س کے منتظمین کا میئر سید طیب حسین سے اظہا ر تشکر ، میئر نے چہلم امام حسین کے جلوس کی گذر گاہوں کا دورہ کر کے انتظامات کا معائنہ کیا ، جلوس میں شرکت کی ، چہلم امام حسین کے موقع پر شہر یان حیدرآباد نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کی ہے ۔ میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے چہلم امام حسین کے جلوس کی گذر گاہوں پر میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے چہلم امام حسین کے جلوس کی گذر گاہوں پر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے کئے گئے خصو صی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر شاہد علی خان ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق راجپوت ، انفارمیشن آفیسر محمد نعیم خان و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے قدم گاہ مو لا علی پر چہلم امام حسین کے جلوس کے منتظمین سے ملا قا ت کی ۔ جلوس کے منتظمین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چہلم امام حسین کے حوالے سے خصوصی انتظامات پر میئر سید طیب حسین کا شکر یہ ادا کیا ۔

میئر حیدرآباد نے چہلم امام حسین کے جلوس کی گذر گاہوں پر تعینات عملے کو سخت ہدایت کی کہ وہ جلوس کے دوران نالے نالیوں کی کڑی نگرانی کریں ۔ کہیں بھی کوئی نالی رکے یا نالے و گٹر اُبل آئیں تو بر وقت ان کی نکاسی کا انتظام کیا جائے ۔ اور کوششیں کی جائے کہ اس قسم کی صورتحال پیدا ہی نہ ہو ۔ ہماری کوششیں ہے کہ عزاداران حسین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کریں ۔

بعد ازاں میئر سید طیب حسین نے قدم گاہ مولا علی سے بر آمد ہونے والے جلوس چہلم امام حسین میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس کی گذر گاہوں کو کلیئر رکھنے اور بلدیاتی امور کی انجام دہی کی نگرانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین کے موقع پر شہریان حیدرآباد نے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کی جو مثال قائم کی وہ قابل تقلید ہے