حیدرآبا د، تحفظ حرمین شریفین کے سلسلے میں خصوصی ریلیاں، سیمینارز منعقد کئے جائیں گے، فیصل ندیم

جماعة الدعوة کے صوبائی مسئول کی ذمہ داران سے بات چیت

پیر 21 نومبر 2016 19:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) جماعة الدعوة کی جانب سے سندھ بھر میں تحفظ حرمین شریفین کے سلسلے میں خصوصی ریلیاں، پروگرام، سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔ مرکز سعد بن معاذ میں صوبائی مسئول فیصل ندیم نے جماعة الدعوة کے اہم ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حرمین شریفین کے تقدس کیلئے اپنی ہرقسم کی قربانیاں پیش کریں گے۔

حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے سندھ بھر میں پروگرامز، سیمینارز ، جلسے، ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے خصوصی بریفنگ دی جائیں گی۔ اس سلسلے میں سندھ کے مختلف سیاسی ، سماجی حلقوں کے لوگوں سے خصوصی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہود ونصاریٰ کی ہمیشہ یہ سازشیں رہی ہیں اور ان سازشوں کے نتیجے میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کو خصوصی طورپر ہدف بناکر نشانہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مکتہ المکرمہ پر میزائل حملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دشمن اس مقدس شہر اور جگہ کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ، مگر ہم تحفظ حرمین، شریفین کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ان کے تحفظ کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جماعة الدعوة سندھ بھر میں مختلف ضلعی اور تحصیلی سطح پر خصوصی پروگرام کرنے کا لائحہ عمل تشکیل دیدیا ہے اسی لائحہ عمل کے تحت سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں تحفظ حرمین شریفین تحریک کو اجاگر کرکے چلایا جائیگا