عام انتخابات 2018ء کیلئے میڈیا کے ضابطہ اخلاق کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لینے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس

پیر 21 نومبر 2016 19:51

عام انتخابات 2018ء کیلئے میڈیا کے ضابطہ اخلاق کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور عام انتخابات 2018ء کیلئے میڈیا کے ضابطہ اخلاق کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مختلف میڈیا اور سول سوسائٹی کی آرگنائزیشنز کے ساتھ مشاورتی اجلاس پیر کو یہاں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی بڑی ذمہ داری پرامن، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دینے سے قبل میڈیا کے نمائندوں کی تجاویز حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کیلئے میڈیا کیلئے رہنما اصول تجویز کئے ہیں اور ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ووٹروں کیلئے پرامن ماحول کو یقینی بنائے گا اور پولنگ عملہ کو مکمل تربیت دے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی غیر جانبداری اور اپنے وقار کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کیلئے آگاہی دے۔ شرکاء نے الیکشن کمیشن کی تعریف کی اور کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ووٹرز کو آگاہی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :