کوئٹہ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالج ایسوسی ایشن کا سانحہ 8اگست میں شہید ہونیوالوںکے بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کااعلان

پیر 21 نومبر 2016 19:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالج ایسوسی ایشن نے سانحہ 8اگست میں شہید ہونیوالے وکلاء اور دیگر کے بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء کے بچوں کو پرامن تعلیمی مواقعوں کی فراہمی کو بہر صورت ممکن بنایاجائیگا ،یہ بات ایسوسی ایشن کے صدر ملک رشید کاکڑ نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عبدالرشید کاکڑ کاکہناتھاکہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالج نے محکمہ تعلیم بلوچستان کے ساتھ مل کر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 8اگست کے شہداء کی بچوں کی تمام تر تفصیلات اکھٹے کی اور آج ہم اعلان کررہے ہیں کہ ان تمام بچوں کے فیس معاف کئے جارہے ہیں جو 8اگست کے سانحہ سول ہسپتال میں شہید ہوچکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس کار خیر سے بعض ادارے محروم رہے کیونکہ انہوں نے فیس معافی کی تمام تر ذمہ داری اپنے ہیڈ آفسز پر ڈالی تاہم چھوٹے نجی تعلیمی اداروں نے شہداء کے بچوں کے فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیاہے اگر چہ انہیں کاروباری اور مافیا کے جیسے نام دئیے جاتے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ فیس معاف کرنیوالے ادارے خراج تحسین کے مستحق ہے ہم شہید وکلاء کے بچوں کیلئے ایک پروگرام منعقد کررہے ہیں تاکہ انہیں یقین دہانی کرائی جاسکے کہ نجی تعلیمی ادارے ہر قدم پر انہیں تعلیم دلانے کیلئے ان کیساتھ ہیں ،انہوں نے کہاکہ 8اگست کے سانحہ میں شہید ہونیوالے تمام بچوں کی انٹرمیڈیٹ تک فیس معاف کی گئی ہے اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالج ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اوران کے اس فیصلے کو خراج تحسین پیش کیا ان کاکہناتھاکہ اس فیصلے سے انہیں جو خوشی ہوئی ہے انہیں الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا اس فیصلے سے پاکستانی قوم کے متحد ہونے کے جذبے کو بھی تقویت ملی ہے اور دہشت گردوں کو یہ پیغام دیاگیاہے کہ ان کیخلاف ہم سارے ایک پلیٹ فارم پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :