بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں بھائی سیاہ کاری کے الزام میں بہن کو قتل کرکے فرار،ملزم کی تلاش جاری

پیر 21 نومبر 2016 19:48

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں بھائی نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہن کو قتل کردیا اورفرارہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں سبزل نامی شخص نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہن (ح) کو قتل کرکے فرار ہوگیا ،مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچادی جہاں سے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :