آفتاب شیرپاؤکا ملک میں جلد کرانے اور خیبر پختونخوا کو سی پیک میں بھرپور حصہ دینے کا مطالبہ
بجلی لوڈشیڈنگ ختم ،بجلی نظام کی اپ گریڈیشن ،صوبہ کے وسائل پر اختیار اور پختونوں کی محرومیوں کے ازالہ سمیت ان کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ، پختونوں کے ساتھ مزیدکھلواڑ اب بند ہو نا چاہیے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ کابونیر میں شمولیتی جلسہ سے خطاب
پیر 21 نومبر 2016 19:46
(جاری ہے)
جلسہ سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین و سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپائو،پارٹی رہنمائوں فضل رحمان نونو،امان اللہ خان اورپروفیسر حمید الرحمان نے بھی خطاب کیا۔
آفتاب شیرپائو نے خیبر پختونخوا اور پختونوں کو بھرپور توجہ اور حقوق دینے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کشت و خون کا شکار ہے اور یہاں کی انفراسٹرکچر متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اقتصادی ، سماجی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے ۔انھوں نے مر کزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی غیر منصفانہ رویئے سے خیبر پختونخوا اور ملک کی چھوٹی اکائیوں کے عوام میں احساس محرومی پائی جارہی ہے جو ایک مضبوط وفاق کیلئے ٹھیک نہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے صوبوں کو ان کے وسائل پر اختیار اور تمام ترقیاتی منصوبوں میں ان کو بھر پور حصہ دیا جائے تاکہ پورے ملک میں یکساں ترقی ممکن ہوسکے ۔ آفتاب شیرپاؤ نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت چھوٹے صوبوں کا استحصال بند کرے اورخیبر پختونخوا کو سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں میں کئے گئے وعدوں کے مطابق حصہ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں جلد از جلد مردم شماری کا انعقاد کیا جائے جس کو بنیاد بناکر آئندہ کے لئے ترقیاتی سکیموں کی منصوبہ بندی کی جاسکے اور مردم شماری ہی سے ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوسکے گی اور چھوٹے صوبوں میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پختونوں کی لازوال قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں پر بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں تاکہ اس سلسلے میں صنعت کاروں اور کاروباری طبقہ کو درپیش دشواریوں پر قابو پایا جا سکے اور صوبہ تعمیر و ترقی اور یہاں کے عوام خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.