Live Updates

تقدیریںکنٹینرز پر چڑھ کر لوگوں کی عزتیں اچھالنے سے نہیں لوگوں کی خدمت کرنے سے بنتی ہیں ،پی ٹی آئی کے پانامہ لیکس کے ثبوتوں پر کل لوگ پکوڑے جلیبی کھائیں گے، جہاں بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں شیر بازی لے جاتا ہے ، بلے والے نظر نہیں آتے ، دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا گیا ، عمران خان ہوش کے ناخن لیں

مسلم لیگ (ن) رہنما ورکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کاجلال پور جٹاں میں جلسے سے خطاب شہباز شریف پارک ، زیب میٹرو بس سروس کا افتتاح ،شاہین کوچ اوورہیڈ برج کا سنگ بنیادبھی رکھا

پیر 21 نومبر 2016 19:46

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) رہنما ورکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ تقدیریں لوگوں کی خدمت کرنے سے بنتی ہیں ، کنٹینرز پر چڑھ کر لوگوں کی عزتیں اچھال کر نہیں بنتی ، جہاں بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں شیر بازی لے جاتا ہے ، بلے والے نظر نہیں آتے ، دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا گیا ، عمران خان ہوش کے ناخن لیں ، پانامہ لیکس میں جو ثبوت دیے ہیں ان پر کل لوگ پکوڑے جلیبی کھائیں گے ۔

وہ پیر کو یہاںجلال پور جٹاں میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور چین سے تجارت سے خوشی آئے گی ، نوازشریف کی قیادت میں خوشحال پاکستان بنے گا، گوادر پورٹ آپریشنل ہوگی تو قوم کی تقریر بدل جائے گی ، آج سیاست میں بڑے بڑے ڈھونگ رچا رہے ہیں ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ گجرات کو پیرس بنانے کے دعوے کرنیو الوں نے اربوں کے ڈاکے ڈالے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام جاری ہیں ، عوام نے نوازشریف کو دل کھول کر ووٹ دیے ہیں ۔ حمزہ شہباز شریف نے شہباز شریف پارک اور زیب میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا اور شاہین کوچ اوورہیڈ برج کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔( م ن)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات