پاکستان میں معیشت کو مشکلات درپیش ہیں،فیڈریشن کے انتخابات میں درست چنائو کرنا ہوگا،عبدالحسیب خان

پیر 21 نومبر 2016 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی سینئروائس چیئرمین سینیٹر عبدالحسیب خان نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کو مشکلات درپیش ہیں،چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کی شروعات سے بھارت کی بے چینی ،برطانیہ کا یورپی یونین سے اخراج اورامریکہ میں متعصب صدر کے طور پرٹرمپ کے منتخب ہونے سے پاکستان مخالف قوتوںکو تقو یت مل رہی ہے ان حالات میں ہمیں درست راستوں کا چنائو کرنا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی بھی ملکی معیشت کی درست سمت نشاندھی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے اور یہاں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو فساد ذہنوں سے پاک ملک کے بہتر مستقبل کیلئے حکومت مثبت تجاویز دے سکے اور ز بیر طفیل یو بی جی کی جانب سے فیڈریشن کی صدارت کیلئے ایسے امیدوار ہیں جنکی بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات پہلے سے ہی جاری ہیں اور ایسا شخص جو کوئی بڑا عہدہ نہ رکھتا ہو اوروہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی خدمت کرتا رہے اسے ہی فیڈریشن چیمبر کا صدر منتخب کرنا ہوگا اس کے ساتھ ہی جو بھی تمام عہدیدار منتخب کئے جائیں ان میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے اہلیت ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زبیر طفیل فیڈریشن کے ووٹرز کے معیار پر پورا اترتے ہیں جن کے بارے میں یقین سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ حکومتی سطح پر،ایف بی آر میں اور دیگر پلیٹ فارم پر پاکستان بھر کی کاروباری برادری کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ عبدالحسیب خان نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور بجٹ کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور انہی مسائل کا بزنس کمیونٹی کو زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے اور جو لوگ اپنے گروپ سے ہی مخلص نہ رہیں اور مفاد پرستی کی سیاست کا لبادہ اوڑھ لیں وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی حل نہیں کراسکتے اور انہیں 30دسمبر کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی سینئروائس چیئرمین نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ میں عہدوں کے بھوکے نہیں بلکہ خدمت کرنے والے افراد موجود ہیں،میاں ادریس نے یو بی جی کے پہلے صدر کی حیثیت سے فیڈریشن کے مالی بحران پر قابو پایا جبکہ عبدالرئوف عالم نے دوسرے صدر کے طورپر فیڈریشن کی کیپٹل آفس کی عمارت مکمل کرائی جس میں یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک،سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور دیگر سابق صدور کا بڑا حصہ شامل ہے، آج یو بی جی کی قیادت کی ایماندارانہ سوچ کی وجہ سے ہی ایف پی سی سی آئی ایک بار پھرمستحکم ادارہ بن رہا ہے اور زبیرطفیل صدر منتخب ہوکر اس ادارے کو مزید استحکام کی جانب لے جائیں گے،ہمارے عہدیدار ایف پی سی سی آئی کے وسائل کھانے والے نہیں، بلکہ اپنی جیب سے کھلانے والے ہیں اس لئے پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کے ادارے لٹیروں کو ن نہیں، بلکہ امانت کی حفاظت کرنے والوں کو ہی منتخب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :