ٹھٹھہ ،ملاح اتحاد کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں ریلی

پاکستان کی فوج ملک کے دفاع کے لیے اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے تیار ہے ، حکومت بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی آزادیکیلئے کردار ادا کرے ،شرکاء کا ریلی سے خطاب

پیر 21 نومبر 2016 19:44

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) ملاح اتحاد کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی جوکہ ٹھٹھہ کی مچھلی مارکیٹ سے گشت کرتی ہوئی ٹھٹھہ کے ہیڈ کواٹر مکلی پہنچی اور واپس پریس کلب ٹھٹھہ تک پہنچی ، ریلی کی قیادت ملاح اتحاد کے چیئرمین آدم گندرو ، علی میرملاح ،سردار انور ملاح ، پرویز پاتنی ،ایوب ملاح ، علی حسن پارہیڑی اور دیگر کر رہے تھے ، اس موقع پر پریس کلب کے سامنے ریلی میں شامل ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریلی کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان کی فوج ملک کی دفاع کے لیے اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے تیار ہے ، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی آزادی کے لیے بھر پور کوششیں کی جائیں اور ٹھٹھہ ضلع کے حدودو سے نکلنے والے کے فور منصوبے کو فوری طور ختم کیا جائے ، تاکہ ٹھٹھہ ضلع کی لاکھوں کی آبادی پانی کی سہولیات سے محروم نہ ہو ، انھوں نے کہا کہ سندھ کے چالیس ہزار ماہی گیر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، حکومتی سطع پر کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہے ، اس لیے ماہی گیروں کے بنیادی حقوق کے لیے ملاح اتحاد احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :