قومی اسمبلی میں پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2016ء منظور

پیر 21 نومبر 2016 19:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2016ء منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2016ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔