سوئی گیس کمپنی کا کھڈکوچہ میں گیس چوروں کے خلا ف کریک ڈائوون

تین ہیوی جنریٹرز برآمد درجنوں کنکنشنز منقطع ہزاروں روپے جرمانہ،دو زمینداروں کے خلاف ایف آئی آر درج

پیر 21 نومبر 2016 19:41

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) سوئی گیس کمپنی کا کھڈکوچہ میں گیس چوروں کے خلا ف کریک ڈائوون ،تین ہیوی جنریٹرز برآمد درجنوں کنکنشنز منقطع ہزاروں روپے جرمانہ ۔دو زمینداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا گیا صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کے لیئے غیر قانونی گیس استعمال کر نے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی گیس کمپنی قلات کے آفیسران کی میڈیا کو بریفنگ۔

(جاری ہے)

سوئی گیس کمپنی قلات کے زونل انچارج نزیر احمد لانگو اور آفیسران انسپیکٹر میر محمد اشرف زہری اسسٹنٹ منیجر ندیم بگٹی انجینیئر شیر محمد اسسٹنٹ منیجر شفیق احمد اور دیگر نے سوئی گیس کمپنی قلات کے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی ایم آغا محمد کی سخت ہدایت کی روشنی میں قلات مستونگ میں گیس چوروں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے ہماری ٹیم نے کھڈ کوچہ کے علاقے میں کئی کلیوں میں کاروائی کر تے ہوئے مین گیس پائپ لائن سے غیر قانونی کنکشن سے زرعی مقاصد کے لیئے جنریٹرز لگا کر کمپنی کو کروڑوں روپے کے نقصان سے بچاکر تین ہیوی جنریٹرز قبضے میں لے لیئے ان جنریٹرز کے زریعے عرصہ سے گیس استعمال کر کے زرعی ٹیوب ویل چلارہے تھے اور ان کے زریعے کلیوں میں بھی آبادی کو بھی گیس سپلائی کر رہے تھے اس دوران درجنوں غیر قانونی طورپر گیس استعمال کر نے والوں کے خلاف کاروائی کرکے دودرجن گیس کنکشن منقطع کر کے ان کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا جبکہ دو زمینداروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلیا حاجی نزیر احمد لانگو بؤنے صارفین سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی کنکشن کے زریعے گیس استعمال کر نے والوں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں اور غیر قانونی گیس استعمال کر نے والے بھی اپنا قبلہ درست کریں وگرنہ ان کے خلاف کاروائی جرمانہ اور ایف آئی آر درج کریں گے ہمارا مقصد صارفین کو جو بل ادا کر تے ہیں بلاتعطل گیس کی فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :