وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پراظہار تعزیت

مرحوم نے کوہ پیمائی کے میدان میں ملک و قوم کا نام بلند کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘شہبازشریف

پیر 21 نومبر 2016 19:35

وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پراظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حسن سدپارہ نے کوہ پیمائی میں ملک و قوم کا نام بلند کیااور ان کی کوہ پیمائی کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔