چہلم کے جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے پولیس ،ایف سی ،بی سی اورلیویز کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد

پیر 21 نومبر 2016 19:34

ڈیرہ مراد جمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) نصیرآباد میں چہلم شہداء کربلا کے حوالے سے ڈیرہ مرادجمالی میںمرکزی امام بارگاہ جعفرصادق میں مجلس کا اہتمام کیا گیا چھتر اور منجھوشوری میں چہلم کے جلوس بھی نکالے گئے، ڈیرہ مرادجمالی میں چہلم شہداء کربلا کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہ جعفرصادق میں مجالس کا اہتمام کیا گیا‘ نصیرآباد میں جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے پولیس ،بی سی اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے‘ سیکورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد شرجیل کریم کھرل نے بتایا کہ نصیرآباد ڈویژن میں چہلم کے جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے پولیس ،ایف سی ،بی سی اورلیویز کے جوان اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں‘ ڈویژن کے تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ مرادجمالی،چھتر اور منجھوشوری میں جلوسوں اور امام بارگاہوں کی حفاظت کے لئے پولیس ،بی سی اور ایف سی کے مجموعی طور پر 700سے زائد جوانوں نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کریں اور امن وامان کو قائم کرنے کے لئے پولیس کے افسران دن رات کام کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :