منتخب لوکل گورنمنٹ نمائندوں کی تربیتی نشست ایبٹ آباد میں شروع ہو گئی، کونسلروں کی بھرپور شرکت

پیر 21 نومبر 2016 19:31

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2016ء) منتخب لوکل گورنمنٹ نمائندوں کی تربیتی نشست ایبٹ آباد میں شروع ہو گئی، کونسلروں نے تربیتی نشست پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمر اصغر خان فائونڈیشن اور صوبائی گورنمنٹ کے اشتراک سی31 دسمبر تک جاری اس تربیتی پروگرام کے ذریعہ ضلع، تحصیل، ویلج اور نیبرہڈ کونسلوں کے 2000 سے زائد منتخب ارکان کو مقامی حکومتوں کے قوانین، ڈھانچے، وسائل کی انتظام کاری اور شراکتی ترقیاتی منصوبہ بندی کی تربیت دی جائے گی۔

فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدہ دوحد نے کہا کہ اس ٹریننگ کے بعد منتخب کونسلرز اور ناظمین بہتر انداز میں عوامی نمائندگی کر سکیں گے اور حکومتی طریقہ کار اور ضابطوں سے آگہی ان کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف مقامی حکومتوں کا نظام مستحکم اور مؤثر ہو گا بلکہ اس کے ثمرات عوام تک بھی پہنچیں گے۔