چھوٹالاہور، طوطالئی(بونیر)میں دوسری عظیم الشان سالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس27 نومبر کو ہوگی

پیر 21 نومبر 2016 19:31

چھوٹا لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2016ء) طوطالئی(بونیر)میں دوسری عظیم الشان سالانہ ختم نبوتؐ کانفرنس27 نومبر کو ہوگی، مرکزی مبلغین ملتان سے مولانا محمداسمٰعیل شجاع آبادی، سرگودھا سے مولانا حافظ محمداکرم طوفانی خصوصی شرکت فرماکر خطاب فرمائیںگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںضلعی ناظم اطلاعات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوةؐ ضلع صوابی مولانا فیضان الحق نے آن لائن سے گفتگو میں کہا ہے کہ طوطالئی(بونیر) میںیک روزہ دوسری عظیم الشان سالانہ ختم نبوةؐ کانفرنس کا انعقادانشاء اللہ تعالیٰ 27 نومبر کو زیرپرستی مولانا عبدالودود جبکہ زیر صدارت صوابی کے ضلعی امیر شیخ اعزازالحق ہوگا اس بابرکت مجلس کی تمام تر انتظامات کی تیاریاںبونیر کے ضلعی امیر مولانا سبزعلی خان کے زیرنگرانی ایمانی جذبہ کیساتھ زور شور سے جاری ہیں اس موقع پر مرکزی مبلغین میں مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی اور مولانا حافظ محمد اکرم طوفانی بحیثیت مہمان خصوصی اوردیگر مبلغین میں صوبائی امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مردان کے امیرمولانا قاری اکرام الحق،چارسدہ کے امیر پیرحزب اللہ جان اور شیخ القرآن مولانا نورالہادی شاہ منصوری بھی خطاب فرمائیں گے جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مجلس کے معروف وممتاز نعت خواں قاسم گجر اور خیبرپختونخوا کے مشہور مداح رسولؐ حافظ نادر شاہ ہدیہ نعت پیش کریںگے اس موقع پر ضلعی ناظم اطلاعات مولانافیضان الحق نے ضلعی صوابی، بونیر اور ملحقہ اضلاع کے تمام عاشقان رسولؐسے اس باعث خیروبرکت اور خالص ایمانی مجلس میں بھرپور شرکت کی درخواست کی ہی